نئی دہلی، یکم نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ایشیائی کھیلوں کے چاندی تمغہ فاتح پیدل چال کی کھلاڑی خوشبیر کور اور عالمی چیمپئن شپ کانسہ تمغہ فاتح باکسر شیو تھاپا 6 نومبر کو یہاں ہونے والی 21ویں سلوان میراتھن میں اسکول کے بچوں کے ساتھ رضاکارکے طور پر دوڑیں گے۔ان کے علاوہ گولہ پھینک کی کھلاڑی اور قومی ریکارڈ ہولڈر من پریت کور بھی اس میں حصہ لیں گی۔یہ تینوں میراتھن میں رضاکارانہ طور پر حصہ لے کر 2500سے زائدطلبہ اور 300معذور اسکول کے بچوں کے ساتھ دوڑ میں حصہ لیں گے۔اس دوڑ میں ملک بھر کے 800سے زائد اسکولوں کے 40ہزار سے زائد بچوں کے حصہ لینے کا امکان ہے۔